بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوید قمر کا عدم اعتماد اجلاس غیر جانبدار اسپیکر سے کروانے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا حکومت کی طرف واضح جھکاؤ قابل تشویش ہے۔

ایک بیان میں نوید قمر نے کہا کہ اسد قیصر نے اپنے بیان سے خود کو متنازع کردیا ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کے منصب کا غیر جانبدار ہونا لازمی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ عمران خان کی بدزبانی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو اسد قیصر پر اعتماد نہیں ہے، عدم اعتماد کی تحریک کےاجلاس کی صدارت غیرجانبدار اسپیکر سےکروائی جائے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان سے واضح ہوگیا ہے کہ ان کا جھکاؤ حکومت کی جانب ہے، یہی بات قابل تشویش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.