بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: دھماکا خیز مواد، غیر قانونی اسلحے کا ملزم عدم شواہد پر بری

انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحے رکھنے کے ملزم خلیل اللہ کو بری کردیا ہے۔

کراچی میں اے ٹی سی کورٹ نے ملزم خلیل اللہ کو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحے رکھنے کے الزام میں عدم شواہد کی بناء پر بری کیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم خلیل اللہ اگر کسی اور کیس میں ملوث نہیں تو اسے رہا کیا جائے۔

اس موقع پر ملزم کے وکیل نے بتایا کہ میرے موکل کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے اہل خانہ نے لاپتا افراد کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.