بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پریانتھا کمارا قتل کیس، 89 ملزمان پر فرد جرم عائد

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس کے 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں پریانتھا کمارا کے قتل کیس کی سماعت کی۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس سے متعلق تحقیقات میں مزید نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

آج سماعت کے دوران سانحہ سیالکوٹ کے 89 ملزمان پرفرد جرم عائد کی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا اور کیس کے دفاع کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے 14 مارچ بروز پیر پراسیکیوشن کے 14 گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بالغ اور نابالغ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ چالان جمع کرائے گئے ہیں۔

گوجرانوالہ پولیس نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کے 7 مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین کر لیا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق پہلے چالان میں 80 بالغ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دوسرا چالان 9 نابالغ ملزمان کا ہے۔

پراسیکیوشن نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں 40 گواہان کو چالان کا حصہ بنایا ہے۔

پراسیکیوشن نے واقعے کی ویڈیوز، ڈیجیٹل شواہد، ڈی این اے، چشم دید گواہان اور فرانزک شواہد کو چالان کا حصہ بنایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.