بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچز کا روٹ پلان جاری

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے 12سے16مارچ تک پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچز کا روٹ پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

 کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پاسز کے ساتھ آنے والے شائقین گاڑیاں حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ پر پارک کریں گے جبکہ حکیم سعید گراؤنڈ سے شائقین بذریعہ شٹل نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے روٹ کے مطابق حسن اسکوائر فلائی اوور سے اسٹیڈیم جانے والی اور ایکسپو سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک عوام کے لیے بند ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیڈیم روڈ سےحسن اسکوائر جانے والی سڑک کھلی رہے گی، سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد سےحسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگی جبکہ ہیوی ٹریفک کے لیے پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈم روڈ بھی بند کیا جائے گا۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے پاک آسٹریلیا میچز کے لیے بنائے گئے روٹ کے مطابق ڈالمیاسے نیوٹاؤن کی سڑک پربھی ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.