بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھے پتا ہے آئی ایم ایف اچھی چیز نہیں، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مجھے پتا ہے آئی ایم ایف اچھی چیز نہیں ہے، ان کے سامنے ترلے کرنے پڑتے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریٹریشن (آئی بی اے) پنجاب یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا کہ کسی نے کوتاہیاں دور کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا گھر اب ٹھیک کررہے ہیں، اب سیونگ ریٹ بڑھارہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کسٹمز میں اربوں روپے کی غلط انوائسنگ ہوتی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ٹی بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے، پچھلے سال آئی ٹی ایکسپورٹ 100 فیصد بڑھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اچھی چیز نہیں ہے، مجھے پتا ہے، ان کے سامنے ترلے کرنے پڑتے ہیں۔

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور آئی بی اے کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے گولڈ میڈل سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ آج میرے دوست یہاں میرے ساتھ بیٹھے ہیں، جس کی خوشی ہے، ہمیں اپنے ایلومینیائی اداروں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ایک وقت میں ایشیا کی ٹاپ فورتھ اکانومی رکھتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.