being honest about wanting hookup reddit whatsapp groups for hookups hookup Blooming Grove 4 foot by 8 foot solar panel hookup cd hookups in cochise county mature hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت یا اپوزیشن؟ ق لیگ نے فیصلے کا اختیار چوہدری پرویز الہٰی کو دیدیا

حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورتی اجلاس ہوا۔

ق لیگ نے حکومت یا اپوزیشن سے اتحاد سے متعلق فیصلے کا اختیار اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو دے دیا ہے۔

حکومت اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ق لیگی سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی جو فیصلہ کریں گے ارکان اسی پر عمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے کہا ہے کہ پہلے اپنے ارکان کو متحد کرے، اپنے گھر کی صفائی کرے، صرف ہماری طرف نہ دیکھے۔

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) نے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے ۔

ق لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ق حکومت اتحادی تھی اور ہے، تحریک انصاف ان آرڈر ہو گی تو ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف متحد نہیں رہتی تو اتحادی اپنا فیصلہ کریں گے، ہمارے اراکین نے فیصلے کے تمام اختیارات چوہدری پرویز الہٰی کو دے دیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.