hookup Wurtsboro NY ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Blooming Grove best totally free hookup app app for plane hookups hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسلم لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے گارنٹی دینے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی  نے ایم کیو ایم کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے اسے گارنٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

 جیونیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کراچی کے بارے میں ایک سوچ ہے، جس سے ہم مکمل اتفاق کرتے ہیں، نوکریوں میں حصہ کراچی کے شہریوں کا حق ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ اب ہمیں آگے الیکشن کا بھی سوچنا ہے، بہت سی چیزوں کو فائنلائز کر رہے ہیں، ہمارا جھکاؤ عوام کے مطالبات کی طرف ہے۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ہم بات کریں گے، پی پی کو اپوزیشن کے پلیٹ فارم پر آنے والی جماعتوں کے تحفظات کا  ازالہ کرنا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کراچی کے مسائل اور وسائل سے متعلق ایم کیو ایم درست بات کر رہی ہے، ایم کیو ایم  نےجائز معاملات سامنے رکھے ہیں، اس پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کی آج کی تقریر کے مندرجات کا جائزہ لیا گیا۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ (ق) لیگ نے وزارت اعلیٰ کی بات کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی پیپلز پارٹی اور شہباز شریف سے بات ہوئی ہے، اعلیٰ قیادت مشاورت کرکے ایم کیو ایم کو گارنٹی دے گی،  تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.