hookup Middletown Delaware homemade hookup hookup Mount Ephraim app for plane hookups mature hookup app hookup hotshot mature

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کی اتحادی جماعتوں کے وزرا کی اہم بیٹھک

اپوزیشن  کی جانب سے عدم اعتماد لانے کے معاملے کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتوں کے وزراء کی اہم بیٹھک ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں روبینہ عرفان کے لاج میں ہوئی، وزراء کی ملاقات 45 منٹ جاری رہی، جس میں تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی۔

حکومتی اتحادی ق لیگ اپنا وزن کس پلڑے میں ڈالے گی؟ اڑتالیس گھنٹوں میں حتمی فیصلہ کرنے کا امکان ہے، رہنماؤں کے درمیان مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی اور زبیدہ جلال  بھی شریک تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں  نے آپس میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا  گیا ہے کہ بطور اتحادی ہمیں صورتحال دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، حکومتی جماعت نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.