best totally free hookup app 17 year old hookup my senior hookup reviews hookup Vincentown New Jersey funny will send nudes in 20 minutes no hookups black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امیگریشن نے ن لیگ کے رہنما چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا، چوہدری تنویر کا نام مسافروں کی بلاک لسٹ میں تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج ہے، اینٹی کرپشن پنجاب کی اپیل پر ہی ملزم کا نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  سابق سینیٹر چوہدری تنویر کراچی سے دبئی فرار کی کوشش کر رہے تھے، ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کو پنجاب اینٹی کرپشن کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر پر سرکاری اراضی پر قبضے اور فراڈ کا الزام ہے، اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں چوہدری تنویر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر پر سرکاری اراضی پر قبضے اور فراڈ کا الزام ہے، اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں چوہدری تنویر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچی تھی، مگر وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.