
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمرکو بھی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر مراد سعید اور انور زیب کو بھی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے دیرمیں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔
Comments are closed.