homemade hookup hookup Mansfield Center free messege hookup sites cougar hookup in louisiana my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کے احسن رمضان نے IBSF ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے نام ہوگئی۔

پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے عالمی ایمچر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

دوحا میں کھیلی جانے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن رمضان، جن کی ٹورنامنٹ سیڈنگ 27 تھی، کا مقابلہ ایران کے ٹاپ سیڈ عامر سرکوش سے تھا۔

5 گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہنے والے فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ نے بہترین کنٹرول، شاندار پوٹنگ اور مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا اور خسارے میں جانے کے باوجود بھی پریشر نہیں لیا اور عمدہ کھیل کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

16 سالہ احسن رمضان میں ایران کے عامر سرکوش کو 5-6 سے شکست دی۔

فائنل کے ابتدائی دو فریمز تو احسن رمضان نے جیت لیے مگر اس کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے مسلسل چار فریمز جیتے، انہوں نے چوتھے فریم میں سنچری بریک بھی کھیلا اور مقابلے میں 2-4 کی برتری حاصل کرلی۔

ساتویں فریم میں احسن رمضان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور اپنے خسارے کو کم کرکے 3-4 کیا۔ مگر آٹھویں فریم میں وہ صرف ایک ریڈ بال حاصل کرسکے۔ یوں عامر کو 3-5 کی برتری حاصل ہوگئی۔

ایرانی کیوئسٹ کو ٹائٹل کیلئے ایک فریم درکار تھا مگر اس کے باوجود احسن رمضان ہمت نہیں ہارے اور تین فریمز مسلسل جیت کر بتادیا کہ اسنوکر میں پاکستان سے ایک اور اسٹار آچکا ہے۔

احسن رمضان محمد یوسف اور محمد آصف کے بعد یہ ٹورنامنٹ جیتنے والے پاکستان کے تیسرے پلیئر ہیں، محمد آصف نے دو مرتبہ عالمی چیمپئن شپ جیتی۔ یوں مجموعی طور پر یہ پاکستان کا چوتھا اسنوکر ورلڈ ٹائٹل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.