california hookup bar asian girls funny will send nudes in 20 minutes no hookups carolina sweets hookup hotshot cctv grindr hookup tampa knoxville hookups hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم بزدار کو بدلنے پر راضی ہو گئے: طارق بشیر چیمہ

مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں وفاقی وزراء نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بدلنے پر راضی ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ ق کا موجودہ سیاسی صورتِ حال پر طویل ترین مشاورتی عمل جاری ہے، ق لیگ کی جانب سے پارٹی کے اندر، اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی طرف سے آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کب ہو گی اس حوالے سے وفاقی کمیٹی نے ق لیگ کو فوری تاریخ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر، اسد عمر اور پرویز خٹک نے ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ اور مونس الہٰی سے مذاکرات کیے ہیں۔

ملاقات کے حوالے سے ق لیگی رہنما طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزراء نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بدلنے پر راضی ہو گئے ہیں۔

’’وزراء نے مبارک ہو، مبارک ہو کہا‘‘

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کمیٹی کے وزراء نے ’’مبارک ہو، مبارک ہو‘‘ کہا ہے، جس پر ہم نے ان سے پوچھا کہ کس بات کی مبارک ہے؟

طارق بشیر چیمہ نے بتایا ہے کہ وفاقی کمیٹی کے وزراء نے ان سے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پنجاب میں تبدیلی پر متفق ہو گئے ہیں۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے سوال کیا کہ ’’کب؟‘‘ وزراء نے کہا کہ ’’پہلے وفاق کی تحریکِ عدم اعتماد گزر جائے‘‘۔

’’کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہے؟‘‘

طارق بشیر چیمہ کا اس صورتِ حال پر کہنا ہے کہ کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہے؟

ق لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیسے یقین کر لیں کہ وفاق میں تحریکِ عدم اعتماد کے بعد حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے؟

’’اپوزیشن نے وزارتِ اعلیٰ کی پیشکش، حکومت نے لولی پاپ دیا‘‘

مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اوروفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ذاتی رائے ہے ق لیگ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ۔

طارق بشیر چیمہ کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے ہمیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی پیشکش ہے، جبکہ حکومت کی طرف سے ہمیں لولی پاپ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو چیزیں سیریس لینا چاہئیں، انہوں نے انڈر 16 ٹیم میدان میں اتاری ہوئی ہے، ہمیں اگلے 48 گھنٹو ں میں حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

’’پارٹی میں حتمی فیصلے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے‘‘

ق لیگ کی قیادت کا کہنا ہے کہ پارٹی میں حتمی فیصلے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی ٹیم کی جانب سے ق لیگ سے مزید کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.