hookups skateboards shirts burley bike hookup casusl hookup review edelman hookup funny will send nudes in 20 minutes no hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، ٹریفک حادثے میں والد اور 2 بیٹے جاں بحق

کراچی میں نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں والد اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹرسائیکل اور ٹریلر میں ہوا، جاں بحق تینوں افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق باپ اور بیٹے آگرہ تاج میں محنت مزدوری کے بعد واپس اپنے گھر کیماڑی جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی موٹرسائیکل اور ٹریلر کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.