بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ بار کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

وکیل رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ سے پارلیمنٹ لاجز میں بدسلوکی پر سپریم کورٹ بار نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر نے وکلا سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کے اندر آپریشن کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ پر تشدد کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.