carolina sweets hookup hotshot curvy hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup boyne tannum hookup rules hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امن اور جنگ کے دوران پنجاب رجمنٹ کی کارکردگی قابل تعریف ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پنجاب رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کو بیج لگانے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف نے اس موقع پر یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی، بعدازاں انھوں نے لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کو پنجاب رجمنٹ کے 21ویں کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے امن اور جنگ کے دوران پنجاب رجمنٹ کی تمام رینکس کی کارکردگی کو سراہا۔ 

انھوں نے شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹ کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور اعلیٰ معیار کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.