بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایسی وکٹیں بنانے کیلئے کوشاں ہیں جس میں یکساں مقابلہ ہو، پاکستان کرکٹ بورڈ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے فیصلے کو قبول کرتا ہے۔

آئی سی سی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کو معیار سے کم قرار دے دیتے ہوئے سزا کے طور پر وینیو کو ایک ڈی میریٹ پوائنٹ دیا تھا۔

رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پانچ روز کے دوران وکٹ کے ردعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے پاکستان کے کسی وینیو کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔ 

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایسی وکٹیں بنانے کیلئے کوشاں ہے جس میں یکساں مقابلہ ہو۔ 

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے وژن کے مطابق ملک بھر میں پچز کی بہتری کا کام جاری ہے۔ پی سی بی پرامید ہے کہ کراچی اور لاہور میں اچھی کرکٹ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.