emily willis hookup st louis hookups reddit secure hookup site black gay hookup cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جے یو آئی ارکان اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا ، وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے دو ارکان قومی اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا۔

اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  جے یو آئی ارکان قومی اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب انصار الاسلام فورس کے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کے معاملے کا آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری طرف سے وہ رہا ہیں، ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی گرفتار نہیں کریں گے، ان کی کمپنی کی مشہوری نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹے گا، جو تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا۔

تحریک عدم اعتماد کے متعلق صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ’تحریک عدم اعتماد ناکام ہے، ناکام ہے، ناکام ہے’

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے کی اپیل پر کہا کہ جہاں سڑک بند ہوگی ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انصار الاسلام کے لوگ پیچھے آرہے ہیں، نتیجہ آپ بھگتیں گے، کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے پانچ گھنٹے مذاکرات کئے کہ ان لوگوں کو ہمارے حوالے کردیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصار الاسلام کے لوگ پیچھے بھی آرہے ہیں، ان لوگوں کے دروازوں کو تالے لگائے ہیں، باہر سے لوگ آرہے ہیں ہم کوشش کریں گے انہیں روک لیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.