
سپریم کورٹ آف پاکستان کا آرڈیننس کے اجراء سے متعلق اہم فیصلہ آگیا، بغیر ہنگامی حالت آرڈیننس کا اجراء آئین سے انحراف قرار دے دیا۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئینی شرائط کے بغیر صدر و گورنرز آرڈیننس کا نفاذ نہیں کرسکتے، آئین کے ہر لفظ پر سختی سے عمل ہونا چاہیے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس جاری کرنے کیلئے آئین میں طریقہ کار دیا گیا ہے۔
Comments are closed.