hookup Colmar 2010 free hookup apps a v hookup on xbox 360 gay hookup apps nz best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترین گروپ کے فیصلے سے علیم خان علیحدہ ہو گئے

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالعلیم خان نے ترین گروپ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے علیحدگی اختیار کر لی۔

اُدھر جہانگیر ترین گروپ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ نے اس اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

’’ترین گروپ میں شمولیت اختیار نہیں کی‘‘

دوسری جانب صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ترین گروپ کے ناراض ساتھیوں کو منانے گیا تھا، جینا مرنا کپتان کے ساتھ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پرآئندہ الیکشن میں جہانگیر ترین گروپ کے امیدوار کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں موجود عبدالعلیم خان کی آج جہانگیر ترین سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان گزشتہ روز لندن میں اپنے گھر چلے گئے تھے، وہ آج کی ملاقات میں ن لیگ سے ہونے والے رابطے کے بارے میں جہانگیر ترین کو آگاہ کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا جائے گا، جبکہ آئندہ کی حکمتِ عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.