pregnant hookup carolina sweets hookup hotshot what is hud hookup app whatsapp groups for hookups hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیٹے کیساتھ جائیداد کا تنازع، بزرگ خاتون عدالت میں بیہوش

سندھ ہائی کورٹ میں ماں اور بیٹے کے درمیان جائیداد کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بزرگ خاتون نصرت جمیل آپ بیتی بیان کرتے ہوئے بیہوش ہو کر گر گئیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے خاتون کو طبی امداد دینے کے لیے فوری ڈاکٹر بلانے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے حکم دیا کہ بزرگ خاتون کو فوری طبی امداد دی جائے، خاتون کی باتوں سے لگتا ہے کہ انہیں مسئلہ بیٹے سے نہیں بہو سے ہے۔

’’لڑائی جھگڑا گھر گھر کی کہانی ہے‘‘

انہوں نے کہا کہ الگ ہونے کے فیصلے سے پہلے ماں بیٹا مل کر بیٹھیں تو زیادہ بہتر ہے، لڑائی جھگڑا گھر گھر کی کہانی ہے، مگر مسئلے کو سلجھانا بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔

بزرگ خاتون نصرت جمیل نے عدالت کو بتایا کہ بیٹے کو پڑھایا لکھایا، وہ جب دبئی میں تھا تو وہاں بھی پیسے بھیجتی رہی، جس گھر میں رہتی ہوں وہ میرے والد کی طرف سے دیے گئے پیسوں سے لیا گیا۔

عدالت کو بزرگ خاتون نے بتایا کہ میں نے شوہر کے انتقال کے بعد دوسری شادی کر لی تھی، بیٹے اور بہو نے تنگ کیا ہوا ہے، اس عمر میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہوں۔

عدالت نے سماعت کے دوران بزرگ خاتون کی بہو کی بھی سر زنش کی۔

جسٹس مبین لاکھو نے بہو پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جس قسم کی زبان عدالت میں ساس کے لیے استعمال کر رہی ہیں اس سے جھگڑے تو ہوں گے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ہدایت کی کہ کچھ دن الگ رہ کر سوچیں، اگر معاملہ نہ سلجھا تو قانون کے مطابق فیصلہ کر دیں گے۔

عدالتِ عالیہ نے والدہ اور بیٹے کو ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بہو اور بیٹے سے جھگڑے کے بعد خاتون نے پیرنٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ڈی سی ساؤتھ کو درخواست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.