کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان دورہ پاکستان سے متعلق مزید بات چیت جاری ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی دیگر ٹیموں کے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا کہ آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم، اے ٹیم اور انڈر19 کا بھی پاکستان کا دورہ اہم ہے۔
چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کے روابط میں مزید مضبوطی چاہتے ہیں، روابط میں مضبوطی سےپاکستان کے مزید دورے ممکن ہوں گے۔
چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا کہ پاکستان کے22 کروڑ عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔
نک ہاکلے نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کو جلد معلوم ہوگیا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا خدشہ نہیں۔
Comments are closed.