hookup Wyoming hookup lynchburg va gay hookup apps nz hookup Parsippany NJ american hookup lisa wade pdf gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیپرا کا ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ کر لیا۔

نیپرا کی جانب سے 95 پیسے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جس کے بعد نیپرا کے اس فیصلے کا اطلاق ہو گا۔

نیپرا نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی، جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 5 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کی دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا گیا ہے، مختلف سیلز کے لیے بجلی 8 سے 95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق بجلی کے 100 یونٹ کے استعمال پر 8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک کے استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کے 201 سے 300 یونٹ کے استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ جبکہ 301 سے 700 یونٹ تک استعمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا نے حکومتی پالیسی کی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.