4 foot by 8 foot solar panel hookup mature hookup app my uber hookup galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد کا اقدام آئین کے مطابق ہے، سپریم کورٹ بار

صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اقدام آئین کے مطابق ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد اسپیکر7 روز کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

سپریم کورٹ بار نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے، اسمبلی اجلاس نہ بلانے سے غیر ریاستی عناصر کو مہم جوئی کا موقع ملے گا۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ کسی بھی طرح کے حالات کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہوگی، تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد تمام سرکاری اداروں میں ورکنگ رک گئی ہے۔

سپریم کورٹ بار کاکہنا ہے کہ تمام سرکاری اداروں میں عدم اعتماد کی تحریک کی وجہ سے بے چینی پائی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.