gay byu hookups hookup que significa california hookup bar asian girls 80 hookup cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امام الحق نے بابر اعظم سے ’تھپڑ‘ کے سارے حساب برابر کردیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن امام الحق کو مذاق مذاق میں تھپڑ دے مارا تھا جس کا انہوں نے حساب برابر کردیا۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مارنوس لابوشین کی جانب سے کھیلی جانے والی گیند فیلڈنگ پر موجود امام الحق کے کندھے پر لگ گئی، جس کے بعد اُن کا چیک اپ کروانے کیلئے فزیو کو بُلایا گیا، لیکن وہ بالکل ٹھیک تھے۔

اس دوران شائقین کرکٹ کو کپتان بابر اعظم اور امام کی دوستی اپنے عروج پر ملی، یہ جوڑی اپنے کیریئر کے آغاز سے تقریباً ایک ساتھ کھیل رہی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے امام الحق میچ میں ایک قومی کرکٹر کو مِس کرتے رہے۔

امام کو گیند لگنے کے بعد ایک مضحکہ خیز لمحہ دیکھنے میں آیا جہاں بابر کا  امام کو دوستانہ تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خوشگوار لمحے سے کمنٹیٹرز بھی محظوظ ہوئے جبکہ فواد عالم نے بھی ہنستے ہوئے کپتان کو روکنے کی کوشش کی۔

کھیل کے اختتام پر خاتون کمنٹیٹر عروج ممتاز نے ٹوئٹ کیا کہ امام نے بابر سے اپنا بدلہ بعد میں لے لیا ہوگا، جس پر بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے کہا کہ وہ بابر کے دوستانہ تھپڑوں کا بدلہ لے چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.