dog screening hookup to laptop hookup que significa secure hookup site hookup Wyoming dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کا نون لیگ سے رابطہ ہے، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا نون لیگ کے ساتھ رابطہ ہے اور ن لیگ کے ذریعے ایم کیو ایم کا وفد آج آصف زرداری سے ملاقات کرے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات کا تعلق کراچی سے ہے، ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل سندھ میں بہتر نظر آ رہا ہے ، اس لیے ان کی پیپلز پارٹی سے بات کرائی جائے۔

خیال رہے کہ ایک بیان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے صدرمولانا فضل الرحمٰن نے کہاہےکہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے زیادہ تر تقاضے سندھ سے وابستہ ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے کردار کی ضرورت ہے ، پیپلز پارٹی سے ایم کیو ایم کے بارے میں بات ہوئی ، اب پیپلز پارٹی ان تقاضوں میں رکاوٹ نہیں رہی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے صدرمولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے زیادہ تر تقاضے سندھ سے وابستہ ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے کردار کی ضرورت ہے

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کرے گا، ایم کیو ایم وفد کی ملاقات اسلام آباد میں ہوگی، ملاقات کے لیے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد اسلام آباد جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.