free nyc hookups casusl hookup review secure hookup site knoxville hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدام اعتماد: اب حالات آسان نہیں بہت ہی سنجیدہ ہیں، طارق بشیر چیمہ

حکومتی اتحادی ق لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اب حالات آسان نہیں بہت ہی سنجیدہ ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوچکی ہے، ہر جماعت کو اپنا فیصلہ کرنا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میلسی میں جو گالیاں دیں، کیا وزیراعظم ایسی زبان استعمال کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کل اسلام آباد آرہے ہیں، جو فیصلہ کریں گے پارٹی کو قبول ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چوہدری برادران کی شریف برادران سے بھی ملاقات ہوسکتی ہے، اگلے تین چار دن میں واضح ہوجائے گا کہ کون کدھر کھڑا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے ملے وہ بھی مطمئن تھے، عدم اعتماد میں نمبرز گیم بہت اہم ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ 7،8 لوگ ہیں، باقی چسکے لے رہے ہیں، حالات بہت سنجیدہ ہیں، ایسے حالات نہیں جنہیں آسان لیا جائے۔

اس سوال پر کہ آپ کے ساتھی منحرف ہورہے ہیں؟ لیگی رہنما نے کہا کہ آپ میرے کندھے پر بندوق رکھ کر چلارہے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر ہاؤس اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم یا وزیراعلیٰ بزدار صاحب کے ساتھ کوئی ایشو نہیں، ساتھیوں کو دھوکے میں نہیں رکھنا چاہئے، ہر جماعت بہتر فیصلہ کرے گی۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پرویز الہی کی وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے خدمات سامنے ہیں، وزیراعظم عثمان بزدار سے خوش ہیں تو اچھی بات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.