whisper hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup Middletown Delaware hookup Longmeadow hookup Cresskill New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد کے بعد اسپیکر ہاؤس میں اہم اجلاس، وفاقی وزراء کی شرکت

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر ہاؤس اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی ایوان میں حکومت کا صرف ایک رکن شریک ہوگا۔

فیصلے کے مطابق ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف حکومتی ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ووٹنگ والےدن پارلیمنٹ میں آنے والےحکومتی ارکان کیخلاف چیئر مین تحریک انصاف اسپیکرقومی اسمبلی کو ریفرنس کے حوالے سے خط بھی تحریر کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.