galaxy s10 stereo hookup hookup lynchburg va curvy hookup cougar hookup in louisiana bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری نے ندیم افضل چن کو کانگریس جوائن کرنے کا مشورہ دیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ندیم افضل چن کو پیپلز پارٹی کے بجائے کانگریس میں جانے کا مشورہ دیا۔

فواد چوہدری نے وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ندیم افضل چن جانے سے پہلے میرے پاس آئے، ندیم افضل چن سے کہا پیپلزپارٹی میں کیوں جارہے ہو، کانگریس جوائن کرلو۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ماضی میں عدم اعتماد میں نوٹوں کی بوریاں کھولی گئیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ سندھ کا این ایف سی کا پیسہ ننھے منے مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے بہایا گیا، 18ویں ترمیم کے نام پر عجیب تماشا لگا ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا عمران خان نے میلسی میں یورپی یونین کے خلاف بات کی، ہم ان سے ایسے ہی نمٹیں گے جیسے ملزموں سے نمٹا جاتا ہے، اب ہم ان سے بات نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، کچھ نہیں ہوگا، یہ سازش بھی بے نقاب ہوجائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے رضا کارانہ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا، اسپیکر سے کہہ رہے ہیں کہ جلد ازجلد اس کو کریں، وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کا اختیار صوبائی اسمبلی کا ہے، اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، آج بھی اتحادیوں سے اچھی ملاقات رہی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ دنیا کو معاشی بحران کا سامنا ہے، عالمی بحران کے باجود ہم نے بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کیں، عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر بحران سے نکلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.