dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup sites like craigslist hookup Cresskill New Jersey best place for discreet hookups married what is hud hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا مرکز کے ساتھ پنجاب میں بھی سرگرم ہونے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے  مرکز کے ساتھ پنجاب میں بھی سرگرم ہونے کا فیصلہ کرلیا، کل لاہور کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کل دورہ لاہور متوقع ہے، جہاں وہ گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے بھی ملیں گے، وزیراعظم عدم اعتماد سے متعلق اراکین اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج کراچی میں مصروف دن گزارا، جہاں ایم کیو ایم مرکز پہنچنے کے بعد متحدہ رہنماؤں سے ملاقات بھی کی، جبکہ گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے بعد سندھ مشاورتی کمیٹی اور اراکین   قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، کچھ نہیں ہوگا، یہ سازش بھی بے نقاب ہوجائے گی۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے عمران خان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، جو پی ٹی آئی والا دھوکہ دے گا اسے دیکھ لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، کچھ نہیں ہوگا، یہ سازش بھی بے نقاب ہوجائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے دیکھ کر آپ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں گھبرایا ہوا ہوں؟ عدم اعتماد میں اِن چوروں کا ساتھ ان کے اپنے لوگ بھی نہیں دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک بار یہ سب ختم ہو جائے، اِن سب کو دیکھ لوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.