hookup Blooming Grove hookup sites like craigslist hookup Uniondale my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عبدالعلیم خان کے معاملے پر ترین گروپ تحفظات کا شکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیر ترین گروپ نے علیم خان کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے بعض ارکان نےعلیم خان کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے بعض ارکان نے علیم خان کے حوالے سے جہانگیر ترین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پرآئندہ الیکشن میں جہانگیر ترین گروپ کے امیدوار کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گروپ کے اراکین کا کہنا ہے کہ  مشکل کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات بھی اسی تناظر میں تھی۔

اس سے قبل ترین گروپ کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں بزدار کو ہٹانے کے معاملے پر تعاون طلب کیا گیا تھا۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب کے معاملات پر گفتگو کی گئی تھی، ملاقات میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چودھری، طاہر رندھاوا، عبدالحئی دستی اور عمران شاہ بھی شریک تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.