hookup Middle Island pregnant hookup hookup lynchburg va best totally free hookup app office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم سے ملاقات، حیدر آباد میں MQM کا دفتر کھل گیا

وزیرِ اعظم عمران خان کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کے بعد حیدر آباد میں ایم کیو ایم کا زونل دفتر کھول دیا گیا۔

ایم کیو ایم کے زونل آفس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حیدر آباد کے بھائی خان چوک پر زونل آفس کھول دیا گیا ہے۔

کئی سال قبل بانیٔ متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد پابندی عائد کیے جانے پر کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں واقع تنظیمی دفاتر بند کر دیے گئے تھے۔

کراچی کے دورے پر آئے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد میں قائم عارضی مرکز میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

 آج کراچی کے علاقے بہادر آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر ایم کیو ایم کا حیدر آباد میں بھائی خان چوک پر واقع زونل دفتر کھول دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں واقع ایم کیو ایم کے دفاتر بھی جلد کھولے جانے کا امکان ہے۔

آج ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے صرف وزیرِ اعظم عمران خان کی گفتگو کو سنا گیا اور دفاتر کھولنے سمیت کوئی بھی مطالبہ ان کے سامنے نہیں رکھا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان ایک عرصے سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ اسے سندھ بھر میں اپنے سیل دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.