وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں حکومتی ارکان ٹوٹ جانےکی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پرگفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کو بتایا ہے کہ حکومت کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ق لیگ بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبورہوگی۔
ذرائع کےمطابق طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے کہا کہ اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ ہیں، اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.