hookup Monmouth Junction NJ being honest about wanting hookup reddit best place for discreet hookups married hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے علیم خان لندن روانہ

علیم خان لندن میں موجود جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان لندن میں جہانگیر ترین سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

جہانگیر ترین اسپتال سے گھر منتقل، صحتیابی کے بعد سیاسی طور پر بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ترین گروپ کے اہم رہنما آئندہ 2 روز میں جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنما اسحٰق خاکوانی اور عون چوہدری لندن جائیں گے جہاں وہ موجودہ سیاسی صورتِ حال پر جہانگیر ترین سے مشاورت کریں گے۔

ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گے۔

اسلا م آبادوزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ…

ترین گروپ کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاقات میں عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین مشترکہ حکمتِ عملی کو حتمی شکل دیں گے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین لندن میں صحتیابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ، وہ سیاسی طور پر بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن کے نجی اسپتال میں 7 دن زیرعلاج رہے۔

جہانگیرترین 3 دن سےنواحی علاقے نیوبری میں اپنے فارم ہاؤس میں موجود ہیں، وہ مزید ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.