بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان کے ضلع چاغی میں زلزلہ

بلوچستان کے ضلع چاغی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

چاغی اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چاغی میں آنے والے زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز دالبندین سے 62 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.