cancer man and hookups whatsapp groups for hookups pregnant hookup best really free hookup sites charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پولینڈ سے 232 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، خصوصی پرواز میں یوکرین سے آنے والے طلبا اور دیگر افراد سوار تھے۔

یوکرین سےواپس آنے والے طلبا نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوکرین میں حالات بہت خراب تھے، بم گر رہے تھے،اللّٰہ نے ہمیں بچایا، کسی نےکچھ نہیں کیا۔

طلبا کاکہنا تھا کہ کھانے پینے کا بہت مسئلہ تھا، 3 دن تک بھوکے رہے،یوکرین سے تین دن میں پولینڈ پہنچے، پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے بہت مدد کی۔

ایئر لائن ترجمان کے مطابق طیارہ صبح سویرے پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجا گیا تھا، پی کے 7788 طلبا سمیت 232 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کا طیارہ وزارت خارجہ کی ہدایات پر روانہ کیا گیا تھا، ایئرپورٹ پر طلبا کا ڈیٹا لے کر گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.