best site to hookup with older woman hookup Vincentown New Jersey charlotte hookup bars secure hookup site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نےعدم اعتماد کا جو گڑھا کھودا ہے وہ خود اس میں گرے گی، اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کرنکلیں گے۔

اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی جان نہیں، اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھوم رہی ہے، اپوزیشن کو ملک کو خیال ہے نہ عوام کا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن نے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.