denver hookup airbnb arduino led hookups hookup Middletown Delaware best hookup apps that aren't a scam hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنڈی ٹیسٹ، امام الحق کِسے یاد کرتے رہے؟

آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے امام الحق میچ میں ایک قومی کرکٹر کو مِس کرتے رہے۔

میچ ڈرا ہونے کے بعد امام الحق نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پنڈی کے اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کے جوش و جذبے کو سراہا۔

امام الحق کے ٹوئٹ پر فخر زمان نے کہا کہ ’کیا بات ہے پارٹنر‘ ، جواب میں امام الحق نے کہا کہ انہوں نے فخر کو میچ میں بہت مِس کیا۔‘

پنڈی ٹیسٹ میں امام الحق اور عبداللہ شفیق کی اوپننگ جوڑی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری شراکت کرنے والی 51 سال میں پہلی جوڑی بن گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 459 رنز پر ڈھیر ہوجانے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 252 رنز بنائے تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.