hookup sites like craigslist hookup agency in singapore best hookup apps that aren't a scam charlotte hookup bars what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کی پیر پگارا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی، سائرہ بانو

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی پیر پگارا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔

ایک بیان میں سائرہ بانو نے کہاکہ پیر پگارا کی طبیعت ناسازی کےباعث ملاقات نہیں ہوگی،پیرصدرالدین شاہ ذاتی مصروفیات کےباعث خیرپورمیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی حکومت کی حمایت جاری رکھے گی، مشکل وقت میں بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے، وہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گے۔

حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے پیر پگارا سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.