بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کل سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی، علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی۔

ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ کل فیصل واوڈا کی سینیٹ سےخالی نشست پر سندھ اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی، پی ٹی آئی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی دہری شہریت پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

تحریک انصاف سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مراد علی شاہ کا کیس تاحال سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ کیس کی جلد سماعت کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.