بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپیکر اسد قیصر کا عدم اعتماد پر رولز کے تحت چلنے کا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں رولز کے تحت چلوں گا، اتحادی ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کی، اس دوران اسد قیصر نے کہا کہ وہ پہلے رولز دیکھیں گے جو وہ کہتے ہیں وہی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا ڈراما ساڑھے 3 سال سے چل رہا ہے، صورتحال دیکھ رہے ہیں، انشاء اللہ سب ٹھیک ہی ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک عدم اعتماد اجلاس کب ہوگا؟کیسے ہوگا؟ اور اس حوالے سے قانون کیا کہتا ہے؟حکومتی موقف پیش کردیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء فواد چوہدری اور مراد سعید نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں فرخ حبیب، فیصل جاوید اور سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم سمیت دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اعلامیے کے مطابق اس دوران اپوزیشن کی تحریک کو ایوان میں ناکام بنانے کے لیے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کےلیے متحد ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر عدم اعتماد کے معاملے پر ارکان اسمبلی سے رابطہ مہم شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.