بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سبی میں خودکش دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی

سبی میں جیل روڈ کے قریب ہوئے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 28 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کی زیادہ تر تعداد کا تعلق ایف سی اور پولیس سے ہے۔

پولیس کے مطابق خود کش بمبار نے جیل روڈ پر باب حبیب چوک کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا خود کش تھا، بمبار کے اعضا قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

سبی ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی نےکہا کہ سبی جیل روڈ دھماکے کے 28 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.