my senior hookup reviews best hookup subredduts funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Wyoming free nyc hookups connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا گورچوپ اور تربت میں آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے گورچوپ اور تربت میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے گورچوپ اور تربت میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جو دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک اہم ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔ دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.