office hookup best place for discreet hookups married daty hookup pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی کرکٹر جوڑی نے ایک ہی دن پاکستان کیخلاف میچ کھیلا، شعیب اختر

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے آسٹریلوی کرکٹر جوڑی مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ الیسا ہیلی کی دلچسپ کہانی بتادی۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے بتایا کہ جس وقت مچل اسٹارک پاکستان کی مینز ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے عین اسی وقت ان کی اہلیہ پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف کھیلنے میں مصروف تھیں۔

شعیب اختر نے دونوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچل اسٹارک پنڈی ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان مینز ٹیم کے خلاف بیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ الیسا ہیلی آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہی تھیں۔  

اس حوالے سے شعیب اختر نے یہ بھی تحریر کیا کہ یہ کرکٹ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، لیکن ویمنز ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.