hookup Stafford CT california hookup bar asian girls hookup Cresskill New Jersey free messege hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین سے مشاورت کیلئے لندن جائینگے

ترین گروپ کے رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر اپنے سربراہ جہانگیر ترین سے مشاورت کے لیے لندن جانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترین گروپ کے اہم رہنما آئندہ 2 روز میں جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنما اسحٰق خاکوانی اور عون چوہدری لندن جائیں گے جہاں وہ موجودہ سیاسی صورتِ حال پر جہانگیر ترین سے مشاورت کریں گے۔

ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی صحت بہتر ہے، وہ اسپتال سے گھر شفٹ ہو گئے ہیں، ابھی پاکستان نہیں آ رہے، لندن میں ہی رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے آئندہ طبی معائنے کے بعد عبدالعلیم خان ان سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

عون چوہدری نے مزید بتایا کہ ملاقات میں خاکوانی اور ترین گروپ کے دیگر ارکانِ اسمبلی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ترین گروپ کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین مشترکہ حکمتِ عملی کو حتمی شکل دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.