بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کی تیاریاں جاری

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کام تیزی سے جاری ہے۔

ٹیسٹ میچ کیلئے کراچی میں 4 پریکٹس وکٹیں تیار کی جارہی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ نمبر ٹو پر ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کے پانچ انکلوژرز میں شائقین کی دلچسپی زیادہ دیکھی جارہی ہے، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹس مکمل فروخت ہوچکے ہیں، دونوں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے ہے۔

اسٹیڈیم میں جاوید میانداد، فضل محمود اور حنیف محمد انکلوژرکے ٹکٹس ہفتہ اور اتوار کے مکمل فروخت ہوگئے ہیں، تینوں وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 500 روپے ہے۔

اس کے علاوہ پریمیر اور فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.