coyote hookup ford escort zx2 sr ecu hookup dog screening hookup to laptop whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی ٹیسٹ، عبداللہ شفیق اور امام الحق نے نئی تاریخ رقم کردی

پنڈی ٹیسٹ میں امام الحق اور عبداللہ شفیق دونوں اننگز میں سنچری شراکت کرنے والی 51 سال میں پہلی جوڑی بن گئی۔

اس سے قبل 1971 میں انگلینڈ کے جیوفری بائیکاٹ اور جان ایڈرچ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں جاری پہلے تاریخی ٹیست میچ میں پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے آسٹریلوی بیٹر مارنوس لابوشین کے پوسٹرز ہر جانب دکھائی دیتے ہیں۔

امام اور عبداللہ کی جوڑی ایک ٹیسٹ میں دو سنچری پارٹنرشپ کرنیوالی پاکستان کی تیسری اوپننگ جوڑی ہے، 2003 میں عمران فرحت اور توفیق عمر نے جنوبی افریقا کیخلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

گزشتہ برس بنگلہ دیش کیخلاف عبداللہ شفیق اور عابد علی نے دونوں اننگز میں سنچری شراکت بنائی تھی۔

آسڑیلیا کیخلاف کسی بھی وکٹ پر ایک ٹیسٹ میں دو سنچری شراکت والی یہ دوسری جوڑی ہے، یونس خان اور اظہر علی نے 2014 میں تیسری وکٹ پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.