بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنڈی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں نے اچھی بیٹنگ کی ، عثمان خواجہ

آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ ایک آسان بیٹنگ وکٹ ہے، ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں نے اچھی بیٹنگ کی ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ برصغیر میں مجھے اسپنرز کو کھیلنے میں ہمیشہ مزہ آتا ہے، اسپنرز کے خلاف رنز اسکور کرنے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن مہمان ٹیم آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 459 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ٹیسٹ کا فیصلہ آنا بہت مشکل ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور محض 3 رنز کی کمی کے سبب اپنی ٹیسٹ سنچری اسکور نہ کرسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.