hookup Parsippany NJ hookup Colmar curvy hookup office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ناظم آباد میں ماں بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

قتل کا مقدمہ مقتولہ خاتون کے بھائی شیراز انجم خان کی مدعیت میں ناظم آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

مدعیٔ مقدمہ کے مطابق میری بھتیجے نے میری بیٹی کو واقعے کی اطلاع دی، میں گھر پہنچا تو میری بہن اور اس کی بیٹی مردہ حالت میں پڑی تھیں۔

شیراز انجم خان کے مطابق میری بہن اور اس کی بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، کام کرنے والی ملازمہ دوپہر میں گھر آئی تو اس نے ان ماں اور بیٹی کو مردہ پایا۔

درج مقدمے میں مدعی نے یہ بھی کہا ہے کہ ملازمہ نے میری بہن کے گھر کے عقب میں رہائش پزیر میرے بھتیجے کو اطلاع دی، واقعے کے وقت بہن کے شوہر گھر پر نہیں تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ناظم آباد نمبر 4 میں چنیوٹ اسپتال کے قریب واقع مکان سے ماں اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

کراچی ناظم آباد نمبر4چنیوٹ اسپتال کے قریب واقع…

پولیس اور ریسکیو عملے نے لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیں، جہاں ان کی شناخت 60 سالہ روبینہ زوجہ شعمون اور 29 سالہ حرا جنید دختر طارق کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ماں روبینہ نے شمعون نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی جبکہ حرا اس کے پہلے شوہر کی بیٹی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے نائن ایم ایم کا ایک خول تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ڈکیتی یا کسی مزاحمت کے کوئی شواہد نہیں ملے، ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گھر کے دوسرے پورشن میں رشتے دار رہائش پزیر ہیں لیکن فائرنگ کی آواز کسی نے نہیں سنی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر خاتون کا شوہر شمعون بھی پہنچ گیا جس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ روبینہ سے 1997ء میں شادی ہوئی تھی۔

شمعون نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ حرا میری سوتیلی بیٹی تھی، میں نے دوسری شادی 2011ء میں کی اور گلشن میں دوسری بیوی کے ساتھ رہتا ہوں، کبھی کبھی اہلیہ روبینہ اور سوتیلی بیٹی سے ملنے آتا تھا۔

مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو یہ بھی بتایا ہے کہ روبینہ کا تعلق پنجاب اور میرا سوات سے ہے، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی ان کی کسی سے دشمنی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.