بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان سے صدر یورپی کونسل چارلس مشیل کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان سے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

دوران گفتگو چارلس مشیل نے پشاور دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کی۔

یوکرین کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے فوجی تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

جنگ بندی تک پہنچنا، انسانی بنیادوں پر راہداریوں کا قیام اور مزید جانوں کے ضیاع کو روکنا انتہائی ضروری ہے، چارلس مشیل

انہوں نے جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یوکرین، روس کی مزید کشیدگی خطے اور دنیا میں انتہائی منفی اثرات مرتب کرے گی۔

وزیراعظم نے یوکرین میں شہریوں کےلیے انسانی امداد کی اہمیت پربھی زوردیا اور کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر تنازعات کے منفی معاشی اثرات کو مسلسل اجاگر کررہا ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے اصولی مؤقف برقرار رکھا ہے کہ صرف امن کا شراکت دار ہوگا، جس کے روس اور یوکرین کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دونوں اطراف سے قریبی رابطے میں ہے، تنازع کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کی قیادت سے ملاقات کے لیے اپنے دورہ برسلز کا منتظر ہوں، ساتھ ہی انہوں نے صدر چارلس مشیل کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان جیسے ممالک روس۔یوکرین تنازع جیسی صوتحال میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یورپی کونسل کے صدر اور وزیراعظم عمران خان نے اتفاق کیا کہ دونوں فریق مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کےلیے قریبی رابطے میں رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.