وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کے شہر میلسی میں یورپی یونین ممالک سے متعلق بیان کا معاملہ جمیعت علماء اسلام نے پارلیمنٹ میں اٹھا دیا۔
اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں باضابطہ تحریک جمع کروادی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر ایوان میں بحث کروائی جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز میلسی میں جلسے کے دوران عمران خان نے یورپی سفیروں سے سوال کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کہ جو خط آپ نے ہمیں لکھا ہے کیا وہ آپ نے بھارت کو بھی لکھا ہے؟ ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ 80 ہزار لوگوں کی جانیں گئیں ملک کو 100 ارب سے زیادہ کو نقصان ہوا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کیا یورپی سفیروں نے ہمارا شکریہ ادا کیا جو کچھ ہم نے ان کے لیے کیا؟ افغان جنگ میں جب ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا، بلکہ آپ نے تو ہمیں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تو کیا، آپ نے بھارت سے رابطہ توڑا، تجارت بند کی؟ بھارت پر تنقید کی؟ کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ آپ جو کہیں گے وہ ہم کر لیں گے؟
Comments are closed.